رسائی کے لنکس

پاکستانی طالبعلموں کیلئے برطانوی ویزوں میں کمی


رپورٹ کے مطابق، ویزوں میں کمی کا سامنا کرنے والے ایشیائی ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،چین اور ملائیشیا شامل ہیں

برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت ایشیا کے دیگر ممالک کے طالبعلموں کیلئے ویزوں کے اجرا میں ریکارڈ کمی کر دی ہے، جس کی وجہ برطانیہ کے سخت امیگریشن قوانین بتائے جاتے ہیں۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق، برطانیہ میں تعلیم کے حصول کی خواہش کیلئے جانے والے طالبعلموں کی اکثریت ویزوں سے محروم ہوگئی ہے۔ ویزوں میں کمی کا سامنا کرنے والے زیادہ تر طابعلموں کا تعلق ایشیائی ممالک پاکستان، بھارت، چین، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے؛ جب کہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مثلاً البانیہ، شام اور نائجیریا کے طالب علم بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال 2013 ء ہونے والے اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ، پاکستان کے طالبعلموں کو جاری کئے جانے والے تعلیمی ویزوں میں 60 فیصد تک کمی کردی گئی ہے، جبکہ بھارتی طالبعلموں کے ویزوں کی شرح میں 24 فیصد، ملائیشیا 27 فیصد، چین کیلئے 8 فیصد، جبکہ بنگلہ دیش کیلئے 14 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

برطانوی اخبار 'دی انڈیپینڈنٹ' کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلئے درخواستیں دینے والے طالبعلموں میں جاپان سے 64٫5 فیصد، نائیجیریا سے 62٫8 فیصد، بھارت سے تعلق رکھنے والے 62 فیصد طالبعلموں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد بیرون ممالک تعلیم کے خواب کیلئے مختلف ممالک میں درخواستیں دیکر ویزہ کیلئے اپلائی کرتی ہے، جن ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے۔ ویزے سے محروم رہ جانے والے طالبلعلموں کیلئے ویزوں میں کمی کردینا انتہائی پریشان کن صورتحال ہے۔
XS
SM
MD
LG