کراچی —
’بے بی ون مور ٹائم‘ اور ’اوپس ’آئی ڈٹ اٹ اگین‘ جیسے میگا ہٹس کے ذریعے دنیا بھر کے میوزک لورز کے دلوں میں گھر کرنے والی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئر فلموں میں واپسی کے لئے بے تاب ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ سلور اسکرین پر دوبارہ جگمگانے کے لئے صحیح کردار کے انتظار میں ہیں۔
نوے کے عشرے میں پوپ میوزک میں اپنی دھماکے دار پرفارمنس سے ہلچل مچا نے والی 32سالہ برٹنی اسپیئرز نے 2002 میں بننے والی ’دی کراس روڈز‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا۔ فلم باکس آفس پر تو کوئی کمال نہ دکھا سکی لیکن بعد میں ٹی وی سٹ کامز ’ول اینڈ گریس‘ اور ’ہاؤ آئی میٹ یور مدر‘ ہٹ ثابت ہوئے اور برٹنی نے بطور ایکٹر یس بھی اپنا لوہا منوا لیا۔
انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’ای! آن لائن‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں برٹنی اسپیئرز نے اپنی پسند اور ناپسند اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کامیڈی فلمیں اچھی لگتی ہیں اورکامک رول کرنے میں مزہ آتا ہے جبکہ پسندیدہ فلموں کی لمبی فہرست میں سب سے اوپرجینیفر اینسٹن اور جیسن سودیکیز کی فلم ’وی آر دا ملرز‘ اور ’برائڈزمیڈز‘ ہیں۔
انٹرٹینمنٹ اندسٹری کے عام رواج کے برعکس جہاں ساتھی فنکاروں کی تعریف میں کنجوسی کی جاتی ہے، اسپیرز نے صاف گوئی سے کہا کہ ان کو جینفر لوپز اچھی لگتی ہیں اور ان کی فلمیں وہ انجوائے کرتی ہیں۔
برٹنی اسپیئرز آج کل لاس ویگاس میں اپنے شوز ’برٹنی اسپیئرز :پیس آف می، ان لاس ویگاس‘ میں مصروف ہیں۔ برٹنی کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ 2015 میں میوزک ورلڈ کو خیرباد کہہ دیں گی۔