فوربز میگزین کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ سینڈرا بُلوک ہالی ووڈ کی مہنگی ترین ادارہ ہیں جن کی آمدن گزشتہ بارہ ماہ میں پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر رہی۔
میگزین کی تیار کردہ فہرست کے مطابق سینڈرا کے بعد جینیفر لارنس اور پھر جینیفر انسٹن کا نمبر آتا ہے۔
50 سالہ سینڈرا کی فلم "گریویٹی" نے گزشتہ سال 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا جب کہ اس فلم کو بشمول بہترین ہدایت کار کے سات آسکر ایوارڈز بھی ملے۔
سینڈرا کو 2010 میں فلم "دی بلائنڈ سائیڈ" کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ فوربز کے مطابق جون 2013 سے جون 2014 کے درمیان سب سے زیادہ آمدن والی اداکاراؤں کی فہرست میں سینڈرا ساتویں سے پہلی پوزیشن پر آئیں۔
فلم "ہنگر گیمز" کی 23 سالہ اداکارہ جینیفر لارنس اس فہرست میں مسلسل دوسرے سال بھی دوسرے نمبر پر رہیں۔
ان کی آمدن تین کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی جب کہ 45 سالہ جینیفر انسٹن تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔