رسائی کے لنکس

اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں: برما


اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں: برما
اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں: برما

برما کے صدر نے مغربی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ برما پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالیں کیونکہ ملک میں جمہوری اصلاحات کا عمل اب جاری رہے گا ۔

واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں صدر تھین سین نے کہا کہ ان کی حکومت پہلے ہی مغربی ممالک کے کئی مطالبات پورے کرچکی ہے جن میں زیادہ تر سیاسی قیدیوں کی رہائی، اپریل میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان اور حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی کو حکومت میں مؤثر نمائندگی کی اجازت دینا شامل ہیں۔

برما کے صدر نے یہ امکان رد نہیں کیا کہ نوبیل انعام یافتہ شخصیت آنگ ساں سوچی بعد ازاں کسی وقت کابینہ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

مسٹر تھین نے اپنے انٹرویوکے ذریعے امریکہ اور دوسری اقوام سے یہ اپیل بھی کی کہ برما پر عائد پابندیاں ختم کردیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ان پابندیوں سے برما کے پانچ کروڑ 40 لاکھ افراد کو نقصان پہنچ رہاہے اور ملکی معاشی ترقی کی رفتار رکی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG