رسائی کے لنکس

برما جمہوریت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے: تھین سین


برما جمہوریت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے: تھین سین
برما جمہوریت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے: تھین سین

برما کے صدر تھین سین نے کہا ہے کہ ان کا ملک عشروں کے فوجی اقتدار کے بعد ملک کو صحت مند جمہوریت کی شاہراہ پر ڈالنے کے عزم پر قائم ہے۔

مسٹر تھین سین نے اس عزم کا اظہار پیر کے روز سنگاپور میں عشائیے کے دوران کیا اور یہی باتیں انہوں نے سٹریٹس ٹائمز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بھی دوہرائیں۔

برما کی سویلین حکومت نے ، جسے فوج کی حمایت حاصل ہے، گذشتہ سال مارچ میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈرامائی سیاسی اصلاحات کرچکی ہیں، جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائی ، نسلی باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات اور ذرائع ابلاغ کو زیادہ آزادی کی ضمانت دینا شامل ہیں۔

برما کے صدر تھین سین اتوار کے روز سنگا پورپہنچے تھے ۔ ان کے ساتھ اس دورے میں کاروباری شخصیات اور معاشی امور کے ماہرین کا ایک وفد بھی شریک ہے۔

برما اور سنگا پور کے درمیان پیر کے روز ایک اقتصادی معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت سنگاپوربرما کو اقتصادی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کے پروگراموں میں ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی میں مدد فراہم کرے گا۔

برما کی معیشت کو عشروں کے فوجی اقتدار کے دوران ناقص منصوبہ بندی اور بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ چکاہے۔

XS
SM
MD
LG