رسائی کے لنکس

برما: بحریہ کے سربراہ نائب صدر بن گئے


برما کے نئے نائب صدر نیان ٹن
برما کے نئے نائب صدر نیان ٹن

ایڈمرل نیان ٹن اپنے اس پیش رو کی جگہ لیں گے، جن کے گذشتہ ماہ اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعداقتدار کی رسہ کشی سے متعلق قیاس آرائیاں پھیل گئی تھیں۔

برما میں بحریہ کے سربراہ کو سیاسی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں اور انہوں نے برما کے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس کا مقصد بظاہرفوجی اکثریت کی حکومت میں اصلاحات کا کام کرنے والوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

ایڈمرل نیان ٹن اپنے اس پیش رو کی جگہ لیں گے، جن کے گذشتہ ماہ اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعداقتدار کی رسہ کشی سے متعلق قیاس آرائیاں پھیل گئی تھیں۔

ٹن اونگ میناٹ اونے سرکاری طورپریہ کہا تھا کہ وہ خرابی صحت کی بنا پر اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا شمار اس حکومت کے کٹٹرعہدے داروں میں ہوتا تھا۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کی وجہ برما کی حالیہ سیاسی اور اقتصادی اصلاحات سے ان کا اختلاف تھا۔

نیان ٹن نے نائب صدر ارت کے جس عہدے کا حلف اٹھایا ہے ، اس کی حیثیت زیادہ ترنمائشی ہے۔
انہیں کا انتخاب ملک کے فوجی قانون سازوں نے کیا ہے، جن کی اسمبلی میں تعداد ایک چوتھائی ہے، اور ان کے پاس دو نائب صدور چننے کاحق موجود ہے۔

فوج کے پہلے امیدوار، فوجی انٹیلی جنس کے سابق سربرہ مینٹ سوئے منظوری حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG