رسائی کے لنکس

22 برس بعد برما میں امریکی سفیر کی تعیناتی

ڈیرک میچل برما کی جمہوریت پسند رہنما سوچی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
ڈیرک میچل برما کی جمہوریت پسند رہنما سوچی کے ہمراہ (فائل فوٹو)

برما میں گزشتہ سال مارچ میں بظاہر سول حکومت کے اقتدار سنبھالنے اور اصلاحات کے نفاذ کے بعد امریکہ اس ملک سے دوبارہ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

امریکہ نے 22 سال بعد برما میں اپنا سفیر تعینات کیا ہے جو بدھ کو رنگون پہنچے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفیر ڈیرک میچل اپنی سفارتی دستاویزات صدر تھیئن شین کو پیش کرنے کے لیے نیپے تا جائیں گے۔

میچل اس سے قبل برما کے لیے خصوصی معاون کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

برما میں گزشتہ سال مارچ میں بظاہر سول حکومت کے اقتدار سنبھالنے اور اصلاحات کے نفاذ کے بعد امریکہ اس ملک سے دوبارہ تعلقات استوار کر رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG