امریکی شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے جہاں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔ حکام کی جانب سے جلنے والی گاڑیوں کے اعداد و شمار تو جاری نہیں کیے گئے۔ البتہ کئی گھروں کے باہر اور پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات پر موجود جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ آتش زدگی کے سبب اب تک 24 افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 16 افراد لاپتا بھی ہیں جب کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔