کان فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز
فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 'کان فلم فیسٹیول' سج گیا ہے۔ 75ویں کان فلم فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا جو 28 مئی تک جاری رہے گا۔ گزشتہ دو برس سے کان فلم فیسٹیول عالمی وبا کی وجہ سے متاثر رہا۔ 2020 میں میلہ ملتوی جب کہ 2021 سخت ایس او پیز کے سائے تلے منعقد کیا گیا تھا۔

5
کان فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ ایونٹ میں ننھی مہمان تصویر بنوا رہی ہیں۔

6
اداکارہ ایلس عبد العزیز رائل بلو گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔

7
آسٹریلوی اداکارہ کیتھرین لینگ فورڈ نے بھی کان فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

8
کان فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ اور ارکان تصویر بنوا رہے ہیں۔