رسائی کے لنکس

بغداد: کار بم دھماکوں میں کم از کم 75 ہلاک


سب سے مہلک دھماکہ صدر سٹی کے علاقے کی ایک مارکیٹ میں اُس وقت ہوا جب ایک کار کے پرخچے اُڑگئے، جس دھماکے میں کم از کم 64 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

عراق کے دارالحکومت میں بدھ کے روز کئی مقامات پر بم دھماکے ہوئے، جن میں، پولیس اور اسپتال اہل کاروں کے مطابق، کم از کم 75 افراد ہلاک ہوئے۔

سب سے مہلک دھماکہ صدر سٹی کے علاقے کی ایک مارکیٹ میں اُس وقت ہوا جب ایک کار کے پرخچے اُڑگئے، جس دھماکے میں کم از کم 64 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوئے۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بغداد میں سُنی گروپ نے اِسی قسم کے حملے جاری رکھے ہیں، خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں شیعاؤں کی کثیر آبادی ہے۔

آج ہی کے دِن، شیعہ اکثریتی آبادی والے ضلعے، قدیمیہ میں ایک بم حملہ ہوا جس میں پولیس تھانے کو ہدف بنایا گیا۔ قدیمیہ عراقی دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوئے۔

شمالی بغداد میں جمیعہ کے سنی علاقے میں ایک کار بم حملہ ہوا جس میں سات افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے۔

داعش نے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک خود کش بمبار نے کیا مگر عراقی حکام نے اس کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح یہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG