رسائی کے لنکس

جنرل وٹل کو امریکی سینٹرل کمانڈ کا سربراہ نامزد کرنے کی سفارش


جنرل جوزف وُٹل
جنرل جوزف وُٹل

وُٹل فوج کے ریٹائر ہونے والے جنرل لائیڈ آسٹن کی جگہ سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے جنرل جوزف وُٹل کو امریکی سنڑل کمانڈ کا کمانڈر نامزد کیا جائے گا جو عراق اور شام میں آپرینشز کی نگرانی کرتی ہے۔

کارٹر نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے صدر اوباما کو اس عہدے پر تعیناتی کے لیے صرف وٹل کے نام کی سفارش کی ہے۔

اسپیشل آپریشنز کی قیادت کر رہے ہیں وہ امریکی سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے جو عراق اور شام میں داعش کی خلاف آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے ۔ وہ فوج کے ریٹائر ہونے والے جنرل لائیڈ آسٹن کی جگہ سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔

ووٹل کی تعیناتی صدر اوباما کے اس فیصلے کی عکاسی ہو گی کہ اب داعش کے خلاف جنگ میں خصوصی فورسز کی کارروائیوں کی سرگرمیوں کی طرف پیش رفت ہوگی۔

57 سالہ وُٹل 75 ویں رینجر رجمنٹ کے سابق کمانڈر ہیں اور وہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

وہ 2014 میں اسپیشل آپریشن کمانڈ کی قیادت سنبھالنے سے پہلےخفیہ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG