ہالی وُڈ اسٹارز ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے ہیں۔ دنیا میں کہیں زلزلہ آئے یا طوفان یا کسی بیماری کے خلاف شعور بیدار کرنے کی مہم ہو، انجلینا جولی سے لے کر جُولیا رابرٹس تک سب ہی اس میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں۔
سیلینا گومز نے گزشتہ ہفتے کلور سٹی کیلی فورنیا میں ’امریکن کینسر سوسائٹی‘ اور’ اسٹینڈ اپ ٹو کینسر‘ کے اشتراک سے سجائی گئی ایسی ہی ایک شام میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
ویب سائٹ ’ایس شوبز‘ کے مطابق ا کیس سالہ ایکٹریس اور سنگر نے کینسر کے خلاف احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر بات کی او ر مہم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
دونوں تنظیموں نے اپنی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر پر ریسرچ کی غرض سے ’ڈریم ٹیم‘ بنانے کے لئے 10، 10 ملین ڈالرز دینے کا اعلان بھی کیا۔