رسائی کے لنکس

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

فائل
فائل

ایونٹ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان اور میزبان آسٹریلیا کے علاوہ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ جرمنی، بھارت، بیلجیم، انگلینڈ، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق محمد عمران قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ وقاص شریف کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

لندن اولمپکس 2012ء کے بعد رواں سال ہونے والا دنیائے ہاکی کا یہ دوسرا بڑا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں یکم سے نو دسمبر تک منعقد ہوگا۔

بدھ کو ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود جونیئرز کو سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے فائدہ ہوگا اور ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

ایونٹ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان اور میزبان آسٹریلیا کے علاوہ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ جرمنی، بھارت، بیلجیم، انگلینڈ، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG