کراچی —
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں گزشتہ برسوں کی طرح بچوں کی اموات کا سلسلہ اس سال بھی تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں 20 روز میں اب تک 40 کے قریب بچے مختلف وجوہات کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
غذائی قلت اور خوراک کی عدم دستیابی تھرپارکر کا ایک بڑا مسئلہ ہے، تھر میں ان دنوں نمونیا اور ہیضہ کی بیماری چھوٹے بچوں کی اموات کی بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی کمی ہے جس کے باعث اسپتال دیر سے پہنچنے پر کئی بچے راستے میں ہی انتقال کر جاتے ہیں۔
تفصیل کے لئے دیکھئے ویڈیو رپورٹ۔