چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں اتوار کو ایک ہوٹل میں آتش زدگی سے 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام نے سرکاری خبررساں ادارے ’شینہوا‘ کو بتایا کہ یہ حادثہ علی الصباح ٹونگوا (Tonghua) شہر میں ’ہوم ایئنز‘ میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔