رسائی کے لنکس

چین اب اینیمیڈ فلموں کے میدان میں


کنگ فو پانڈا جیسی اینی میڈڈ فلموں نے چین میں کارٹون فلموں کی مارکیٹ میں خوب کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے بعد اب وہاں کوالٹی کی اینمیٹد موویز فلمیں بنانے کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے۔ ان دنوں چین میں ایک نئے کارٹون کریکٹر ٹوفو بوائے پر فلم بنائی جا رہی ہے۔

لیجینڈ آف ریبٹ، چین میں پچھلے سال پیش کی جانے والی ایک تھری ڈی اینیمیٹد فلم تھی جس نے چین میں کارٹون فلموں کے مستقبل کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم کے ڈائریکٹر سن لیون کہتے ہیں کہ وہ فلم سےپوری طرح مطمئن نہیں تھے ، لیکن اس فلم نے آنے والے وقت میں چین میں کارٹون فلموں کی بہتری کے لیے دروازے کھولے۔

ان کا کہناہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی تھی کہ گارڈین میگزین نے ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس کا عنوان تھا ، چائنا پکس کارٹون فائٹ ود ہالی وڈ- یعنی میں ایک چینی باشندہ ہالی وڈ سے مقابلہ کر رہا ہوں۔ چینیوں کے لیے یہ بات قابل فخر ہے ۔

سن لیون کا نیا پراجیکٹ ٹوفو بوائے ہے ، جو تھری ڈی فلم ہے اور 2013 میں ریلیز کی جائے گی ۔ سن کا کہنا ہے کہ کارٹون فلموں میں کہانی سب سے اہم چیز نہیں۔

سن لیون کے ساتھ ایک امریکی آرٹست کیون گیگر بھی اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ گیگر کا کہنا ہے کہ ٹوفو بوائے کا کردار تھوڑا بہت پنوکیو سے ملتا جلتا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو غلط فیصلے کرتا ہے اور زندگی میں مشکلات سے سیکھتا ہے ۔

چین میں غیر ملکی فلموں کی نمائش کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس لیے چین میں اپنی فلمیں بنانے کا رحجان زور پکڑ رہا ہے ۔ اس وقت چین میں ایک سال میں 20 سے 34 غیر ملکی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

والٹ ڈزنی اور ڈریم ورک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں اپنی کارٹون فلموں کی چین میں نمائش کے لیے کوشش کرتی ہیں۔ تاکہ چین میں کارٹون اور انیمیٹد فلموں کی بڑی مارکیٹ میں جگہ بنائی جائے۔

XS
SM
MD
LG