رسائی کے لنکس

برما کے فوجی حکمراں کا چین کا دورہ


برما کے اعلیٰ رہنما جنرل تھان شوے موسمِ خزاں میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل چین کے سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے۔

چین ، برما کی حکومت کی زوردار طریقے سے پشت پناہی کرتاہے اور اُسے اہم معاشی اور سفارتی حمایت فراہم کرتا ہے۔

انسانی حقوق کے بارے میں برما کے خراب ریکارڈ کےباعث اور 20برس قبل انتخاب میں فتح حاصل کرنے والی مخالف پارٹی کو اقتدار حوالے کرنے میں ناکامی کی بنا پر مغرب نے برما کی حکمراں فوجی حکومت سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

اپنے پانچ روزہ دورے میں، توقع ہے کہ تھان شوے صدر ہو جِنتاؤ، وزیرِ اعظم وین جیاباؤ اور دیگر سینئر چینی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

حالانکہ اُن کے ایجنڈا کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہیں، ماہرین سمجھتے ہیں کہ یہ بات چیت برما کے آئندہ انتخابات اور اِس سے پیشتر اِسی سال مسٹر وین نے جن معاشی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں، اُن ہی معاملوں پر مرکوز رہے گی۔

ہفتے کو وطن واپسی سے قبل،تھان شوے 2010شنگائی ورلڈ ایکسپو اور چین کے جنوب میں صوبہٴ گوانگ ڈونگ میں شینزن کے معاشی مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG