رسائی کے لنکس

چین کا لیبیا میں معاشرتی استحکام پر زور


چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان جیانگ یو (فائل فوٹو)
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان جیانگ یو (فائل فوٹو)

چین نے کہا ہے کہ معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد اب وہاں جلد از جلد سیاسی اور معاشی بحالی کا عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان جیانگ یو نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم (چین) متعلقہ اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ فی الوقت لیبیا کی تاریخ کا ایک ورق پلٹا گیا ہے۔‘‘

اُنھوں نے معزول رہنما کی ایک روز قبل ہلاکت کے بعد لیبیا میں قومی اتحاد اور معاشرتی استحکام پر زور دیا، لیکن بیان میں معمر قذافی کی ہلاکت پر براہ راست چین کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

لیبیا کے عوام کو قذافی کی وفادار افواج سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے طاقت کے استعمال پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں چین نے حصہ نہیں لیا تھا اور وہ نیٹو کی طرف سے فضائی حملوں کی مہم کا بھی ایک ناقد تھا۔

XS
SM
MD
LG