رسائی کے لنکس

چین میں خشک سالی سے دو لاکھ سے زائد افراد پانی کی قلت کا شکار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چین کے ایک جنوبی حصے Guangxi میں طویل خشک سالی کے باعث دو لاکھ 40 ہزار لوگ پینے کے صاف پانی کی قلت کا شکار ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام نے ہفتے کے روز سرکاری خبر رساں ادارے کو اس خشک سالی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ Guangxi کے مغرب اور شمال مغرب میں پہاڑوں پر مشتمل دیہی علاقوں میں گزشتہ اگست سے بہت کم بارشیں ہوئیں۔ ان کے کہنا ہے کہ مقامی حکومت پینے کے پانی سے بھرے ٹرک مسلسل اُن دیہاتوں کو بھیج رہی ہے جہا ں پانی کی شدید قلت ہے۔

پینے کا پانی خریدنے یا جمع کرنے کے لیے بعض متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو تین کلومیٹر تک سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام نے مقامی آبادیوں کو منظم کرکے پانی کے نئے کنویں کھودنے اور دوسرے علاقوں سے پانی کا رخ خشک سالی کا شکار دیہاتوں کی طرف موڑنے کی کوششوں شروع کر رکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG