رسائی کے لنکس

آتشزدگی کے ذمہ دار غیر قانونی مزدور: چینی ذرائع ابلاغ


آتشزدگی کے ذمہ دار غیر قانونی مزدور: چینی ذرائع ابلاغ
آتشزدگی کے ذمہ دار غیر قانونی مزدور: چینی ذرائع ابلاغ

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ شنگھائی کی ایک بلند رہائشی عمارت میں ہونے والی آتشزدگی کی وجہ غیر قانونی مزدوروں کے کام کے دوران حادثاتی طور پر لگنے والی آگ تھی۔ پیر کو پیش آنے والے اِس واقعہ میں 53 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق اس حادثے کے سلسلے میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شعلے ویلڈنگ میں مصروف مزدوروں کے زیر استعمال پائپوں اور لکڑی کے پشتوں سے بنائے گئے عارضی پلیٹ فارم پر بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے 28 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں رہائش پذیر کئی افراد ان ہی پلیٹ فارموں کے ذریعے عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

عوام کے تحفظ سے متعلق وزیر Meng Jianzhu نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے گی۔ Meng کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے شنگھائی بھیجا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG