رسائی کے لنکس

چین کی اسیر شخصیت کے اہل خانہ امریکہ پہنچ گئے


چین کی اسیر شخصیت کے اہل خانہ امریکہ پہنچ گئے
چین کی اسیر شخصیت کے اہل خانہ امریکہ پہنچ گئے

چین کی ایک معروف حکومت مخالف شخصیت کے اہل خانہ، جنہیں ریاستی اختیارات کو چیلنج کرنے کے الزامات پر جیل میں ڈالا گیاتھا، چین سے فرار ہوکر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ میں قائم تنظیم’ چائنا ایڈ ‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے سابق پروفیسر گیو قون کی اہلیہ اور 12 سالہ بچہ کئی عیسائی تنظیموں کی مدد سے پیر کے روز لاس اینجلس پہنچ گئے۔

عیسائی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ گیو کا خاندان امریکی حکومت سے اپیل کرے گا کہ وہ ان کے کنبے کے سربراہ کی رہائی کی کوششوں میں مدد کرے۔

گیو کو 2009ء میں بیجنگ میں کیثر جماعتی جمہوری نظام کی حمایت میں کئی مضامین کی اشاعت کے بعد 10 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیاتھا۔

انہیں 2008ء میں اس وقت اپنی ملازمت سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے جس چین کے حکام کو یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے ’نیوڈیموکریسی پارٹی آف چائنا‘ قائم کردی ہے۔

کئی رو ز قبل چین کے ایک اور منحرف مصنف یوجی بھی فرار ہوکر امریکہ پہنچ گئے ۔ ان کا کہناتھا کہ انہیں حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

گذشتہ ہفتے یونے واشنگٹن میں بتایا کہ ان پر اس بنا پر تشدد کیا گیا کیونکہ وہ جیل میں وہ نوبیل انعام یافتہ شخصیت لیو ژیابو کے قریبی ساتھی تھے۔

دسمبر سے چین مختلف الزامات کے تحت تین منحرفین کو طویل مدت کی سزائیں دے چکاہے۔

XS
SM
MD
LG