دنیا کے بیشتر ممالک میں 25 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ مسیحیوں کے اس تہوار پر مختلف ممالک کے شہروں میں اہم مقامات کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئی ہیں جن میں گرجا گھروں میں مذہبی رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔