امریکی سینیٹ نے جنرل ڈیوڈ پیٹریس کی بطور سی آئی اے کے سربراہ تقرری کی توثیق کردی ہے۔
58 سالہ جنرل نے یہ بہت آسانی سے 100 کے ایوان میں 94 ووٹ اپنی حمایت میں حاصل کیے، جبکہ انکی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔
سینٹ میں نامزدگی کی سماعت کے دوران جنرل پیٹریس نے کہا تھا کہ وہ صدر براک اوباما کے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکں انہوں نے کہا کہ افواج کی تعداد گھٹانے کا صدارتی فیصلہ انکی اپنی تجویز کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ ہے۔
انکی نامزدگی کی سماعت صدر اوباما کے انخلا کے اعلان کے ایک دن بعد شروع ہوئی تھی۔ صدر اوباما نے اعلان کیا ہے کہ 2012 کے ستمبر تک 33000 امریکی افواج افغانستان سے واپس آجائینگی۔
جنرل ڈیوڈ پیٹریس لی آن پنیٹا سے سی آئی اے ڈائرکٹر کا چارج لیں گے۔ لی آن پنیٹا کی بحیثیت وزیر دفاع کے سینٹ پہلے ہی توثیق کرچکی ہے۔