رسائی کے لنکس

بحرالکاہل فورم کا اجلاس: مساوی مواقع کی فراہمی پر زور


ہیلری کلنٹن
ہیلری کلنٹن

ہیلری کلنٹن نے اِس اظہارِ خیال کا اعادہ کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد، محدود معاشی مواقع کی دستیابی اور بحر الکاہل کےقانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کےامور پر دھیان دینے کی ضرورت ہے

بحرالکاہل کے راہنماؤں کےمطالبے کی حمایت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نےجنسی برابری کے اصول پر عمل پیرا ہوکر سماجی، معاشی اور سیاسی زندگی کے تمام شعبہ جات میں مساوی انداز اپنانے پر زور دیا ہے۔

یہ بات ہلری کلنٹن اور 16ارکان پر مشتمل ’پیسیفک آئی لینڈز فورم ‘ کے دیگر لیڈروں نےہفتے کو کوک آئی لینڈز میں اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہی، جِس میں توجہ دلائی گئی ہےکہ بحر الکاہل کے علاقے میں جنسی برابری کے سلسلے میں حاصل کی جانے والی پیش رفت سست روی کا شکار رہی ہے۔

اُنھوں نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد روا رکھنے، محدود معاشی مواقع کی دستیابی اور بحر الکاہل کےقانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کےمعاملات پر دھیان دینا ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن مدوں میں دنیا بھر میں کم توجہ دی جا رہی ہے۔

ہلری کلنٹن چھ ملکی دورے کے آغاز پر ُکک آئی لینڈز پہنچی ہیں جِس دوران وہ چین، برونائی، مشرقی تیمور اور روس بھی جائیں گی۔ اگلے دورے میں وہ انڈونیشیا پہنچنے والی ہیں۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ جکارتہ میں ہلری کلنٹن اور سینئر حکام امریکہ اور انڈونیشیا کے مابین وسیع تر ساجھے داری پر گفتگو کریں گے۔ اِس منصوبے کے تحت باہمی تعلقات کو سلامتی، معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں تک فروغ دینا شامل ہے۔


جمعے کے روز ہلری کلنٹن نے بحرالکاہل کے خطے میں مستحکم ترقی کے عمل، موسمیاتی تبدیلی اور آبی حیات کےتحفظ کے سلسلے میں ایک نئے امریکی منصوبے کے لیے 32ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
XS
SM
MD
LG