واشنگٹن —
امریکہ میں قطب شمالی سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں گذشتہ کئی عشروں کی سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
منگل کے روز سردی کی شدید لہر نے ان ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور اسی وجہ سے کئی ریاستوں میں درجہ ِحرارت نقطہ ِ انجماد سے بہت نیچے گر گیا۔ تیز سرد برفانی ہوائیں چلتی رہیں جس کے باعث سڑک اور ہوائی سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پٹرول کی قیمتیں زیادہ ہوگئیں اور بے گھر افراد کے لیے کوئی پناہ گاہ ڈھونڈنا مشکل ہوگیا۔
گذشتہ چند دنوں میں اب تک شدید سردی کے باعث امریکہ بھر میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
محکمہ ِ موسمیات نے تقریباً نصف امریکی ریاستوں کو شدید سرد موسم اور تیز برفانی ہواؤں کی تنبیہہ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس موسم میں خود کو گرم اور محفوظ رکھنے کا بندوبست رکھیں۔
موسم سے متعلق خبریں دینے والی ایک ویب سائیٹ کے مطابق شدید سردی کی یہ لہر جس نے امریکہ بھر میں تقریباً 240 ملین افراد کو متاثر کیا، زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ شدید سردی کی یہ لہر اس ہفتے کے بعد ختم ہو جائے گی۔