واشنگٹن —
جمعرات کو بحیرہ آرکٹک سے چلنے والی سرد برفانی ہواؤں اور نئے سال کی پہلی برف باری کے باعث امریکہ کے وسط مغربی علاقوں کے اونچی سطح والے حصے میں تیز رفتار آندھی اور یخ بستہ ماحول نےلوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے، جب کہ موسم کا یہ شدید سلسلہ اب ملک کے شمال مشرقی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
نیو انگلینڈ کے وسیع تر علاقے میں جمعرات کو تیز برفانی آندھی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، جب کہ بوسٹن میں 35 سینٹی میٹر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آئے گی۔
نیو یارک کے گورنر، انڈریو کومو نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے، جہاں وسطی ہَڈسن وادی میں متعدد اہم ہائی ویز آج آدھی رات سے جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5 بجے تک بند رہیں گے۔
علاقے بھر کے ہوائے اڈوں پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، اور تجارتی کارروائیاں سست ہوتے ہوئے، جمعے کی دن تقریباً بند ہوچکی ہوں گی۔
مسافر طیاروں کو ٹریک کرنے والے ایک ویب سائٹ کے مطابق، اس ہفتے کے آغاز سے اب تک، جب سے وسط مغربی علاقہ سردی کی لہر اور برف باری کا شکار ہے، 1600سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکہ کے وسیع شمال مشرقی علاقے میں درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے، اور منفی 20 ڈگر ی سیلشئیس پرآ چکا ہے، اور جمعے کو اِسی درجے پر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ برلنگٹن، ورمانٹ میں درجہٴحرارت منفی 25 ڈگری سیلشئیس پر ہے، اور یہی حالت مونٹریال، کیوبک اور شمالی علاقے کا ہے۔
دریں اثنا، وسط مغربی علاقے کا اونچائی والا خطہ شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں ڈکوٹاس، مِنی سوٹا، وسکانسن، شمالی اِلی نوائے، آئیوا اور مِشی گن میں درجہ حرارت منفی 41 ڈگر سیلشئیس تک پہنچ چکا ہے۔
محکمہٴموسمیات نے بتایا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر شکاگو کے شمال کے مضافاتی علاقے نئے سال کے آغاز سے برف کی چادر اوڑھ چکے ہیں، جہاں اب تک 45سینٹی میٹر سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔