رسائی کے لنکس

کولمبیا کے صدر کی اپنے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے واپسی کی ہدایت


امریکہ سے ملک بدر ہونے والے کولمبیا کے غیر قانونی تارکین وطن بگوٹا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر۔ 28 جنوری 2025
امریکہ سے ملک بدر ہونے والے کولمبیا کے غیر قانونی تارکین وطن بگوٹا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر۔ 28 جنوری 2025
  • کولمبیا کے بہت سے غیرقانونی تارکین وطن امریکہ میں کام کرتے ہیں۔
  • امریکہ غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے پرعزم ہے۔
  • غیر قانونی تارکین وطن کو فوجی طیاروں کے ذریعے واپس بھیجا گیا ہے۔
  • کولمبیا کے صدر غیرقانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکی انتظامیہ کے سلوک پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔
  • امیگریشن کے معاملے پر ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔
  • کولمبیا کے اپنے غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ انہیں کاروبار شروع کرنے کے لیے قرض دیے جائیں گے۔

کولمبیا کے صدر نے امریکہ میں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ملازمیتں چھوڑ کر جلد از جلد واپس آ جائیں۔

صدر گستاویپٹرو نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد سامنے آیا ہے۔

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ملک میں واپس آنے کی پیش کش قبول کرنے والوں کو قرضے دے گی اور ان کا اندارج کاروبار شروع کرنے والے پروگراموں میں کرے گی۔

غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر صدر ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر پیٹرو کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔
غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر صدر ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر پیٹرو کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔

پیٹرو نے یہ بیان گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ امیگریشن کے معاملے پر پیدا ہونے والی اس تلخی کے بعد دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے خدشات کو ہوا ملی۔

جنوبی امریکہ میں کولمبیا کو امریکہ کے ایک تاریخی اتحادی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

اس سے قبل پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر فوجی طیاروں میں واپس لاطینی امریکہ بھیج رہی ہے۔

ٹرمپ نے پیٹرو کی جانب سے تارکن وطن کو واپس لانے والی دو فلائٹس کو اترنے کی اجازت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بعد میں دونوں فریقوں نے سرمایہ کاروں کے اس احتجاج کے پیش نظر ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرو کولمیبا کی برآمدی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ایک معاہدے پر بات چیت کی۔ کولمبیا کی معیشت کا امریکی خریداریوں پر بھاری انحصار ہے۔

کولمبیا نے 2020 سے 2024 تک ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کی 475 فلائٹس قبول کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

غیرقانونی تارکین وطن کی فلائٹس کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ایک گروپ کے مطابق 2024 میں کولمبیا نے ملک بدری کی 124 فلائٹس قبول کیں تھیں۔

(اس رپورٹ کی معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG