رسائی کے لنکس

کمیشن کو یاسر عرفات کی لیبارٹری رپورٹس موصول


فلسطینی کمیشن کے مطابق سوئس اور روسی لیبارٹریوں نے کچھ دن قبل یہ رپورٹیں دی تھیں لیکن ماہرین ان کا مطالعہ کرنے کے بعد معلومات عام کریں گے۔

فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کرنے والے فلسطینی کمیشن نے کہا ہے کہ اُسے سوئیٹزرلینڈ اور روس کی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ رپورٹس مل گئی ہیں۔

ان دونوں لیبارٹریوں کے علاوہ فرانس کی ایک لیبارٹری نے بھی گزشتہ سال نومبر میں یاسر عرفات کی قبرکشائی کے بعد نمونے حاصل کیے تھے۔

فلسطینی کمیشن کے مطابق سوئس اور روسی لیبارٹریوں نے کچھ دن قبل یہ رپورٹیں دی تھیں لیکن ماہرین ان کا مطالعہ کرنے کے بعد معلومات عام کریں گے۔

یاسر عرفات پراسرار بیماری کے بعد فرانس میں 2004ء میں انتقال کر گئے تھے۔

فرانسیسی عہدیداروں نے گزشتہ سال یاسر عرفات سے متعلق تحقیقات کا حکم اُس وقت دیا تھا جب فلسطینی رہنما کی بیوہ نے مسٹر عرفات کے لباس پر موجود زہریلے پلونیم مواد کے شواہد حکام کو پیش کیے تھے۔

عرب دنیا میں یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں کہ اسرائیل نے مسٹر عرفات کو زہر دیا لیکن اسرائیل ان الزامات کی نفی کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG