رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:23 1.2.2022

پاکستان میں کرونا سے مزید پانچ ہزار افراد متاثر

پاکستان میں کرونا سے مزید پانچ ہزار327 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 55 ہزار202 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 9.65 رہی۔ یوں پانچ ہزار سے زائد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق وبا سے متاثرہ زیرِ علاج افراد میں سے 15 سو افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

15:13 1.2.2022

پاکستان میں کرونا سے چار ماہ بعد 30 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ چار ماہ بعد یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کے بعد مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار301 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نومبر میں اموات کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی البتہ گزشتہ ماہ کے وسط سے ایک بار پھر کرونا سے اموات بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

15:03 1.2.2022

سندھ میں گھر گھر ویکسی نیشن کی مہم شروع

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے گھر گھر جا کر ویکسی نیشن شروع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس مہم میں 12 برس یا اس سے زائد عمر کے ان افراد جو ویکسین لگائی جائے گی جن کو اب تک ویکسین کی کوئی بھی ڈوز نہیں لگی جب کہ ان افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی جن کو پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس مہم میں ان علاقوں تک رسائی کی کوشش کی جائے گی جہاں کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

14:49 1.2.2022

امریکہ کے شہریوں کو 12 ممالک کے سفر کے لیے انتباہ

امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے شہریوں کو میکسیکو، برازیل، سنگاپور، ایکواڈور، کوسو، فلپائن اور پیراگوئے سمیت 12 ممالک کے سفر پر انتباہ جاری کیا ہے۔

سی ڈی سی نے 130 ممالک کی فہرست بنائی ہے جہاں کرونا کے کیسز کی تعداد لیول فور یعنی بہت زیادہ ہے۔

امریکہ کی حکومت نے دسمبر کے بعد سے 60 ممالک اور علاقوں کو اس فہرست میں شامل کیا ہے جہاں شہریوں کو سفر کرنے سے گریز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان ممالک اور مقامات پر کرونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز تیزی سے پھیلے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG