کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ دھونے کا صحیح اور مؤثر طریقہ
بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ہیں۔ اب تک اس وائرس کا شافی علاج سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ویکسین۔ تاہم حفاظتی تدبیر کے طور پر ہاتھ صاف رکھ کر کرونا وائرس کی وبا سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ فائزہ بخاری سے جانتے ہیں۔
ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، ہلاکتیں 54 ہو گئیں
ایران کی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں اس وبا کے نتیجے میں اب تک 54 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 978 تک پہنچ گئی ہے۔
کرونا وائرس کا خطرہ، جنیوا کا سالانہ آٹو شو منسوخ
سوئٹزرلینڈز کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر تمام بڑی سطح کی تقریبات پر فوری پابندی کے اعلان کے بعد جنیوا میں ہونے والا آٹو شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
جنیوا میں پانچ سے پندرہ مارچ تک بین الاقوامی آٹو شو منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس تقریب کی وجہ سے سوئس حکومت کو دو سو سے ڈھائی سو ملین سوئس فرانکس کی آمدنی ہوتی ہے۔
سوئٹزرلینڈز میں اب تک کرونا وائرس کے 15 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔اس ملک کی سرحدیں اٹلی کے ساتھ ملتی ہیں جہاں کرونا وائرس کا شدید حملہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ وہاں مریضوں کی تعداد 11 سو سے زیادہ بتائی جا رہی ہے جب کہ 29 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اٹلی: ڈاکٹر اور اعلیٰ عہدے دار کرونا وائرس میں مبتلا، تعداد 1700 ہو گئی
اٹلی میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی صورت حال صحت کے نظام کے لیے اتنی بحرانی ہو گئی ہے کہ انتظامیہ کو مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے لیے غیر معمولی اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں، جن میں ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو واپس بلانا اور زیرتربیت نرسوں کو وقت سے پہلے گریجویٹ کرنا شامل ہیں۔
اٹلی کے شمالی علاقے لومبارڈے میں ملک کے کل 1694 تصدیق شدہ مریضوں میں سے 984 کا تعلق اسی علاقے سے ہے۔ اور اس سے بھی زیادہ خطرے کی بات یہ ہے کہ 10 فی صد ڈاکٹر اور نرسیں ڈیوٹی پر نہیں ہیں کیونکہ ان میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کم از کم اگلے ہفتے تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا کیونکہ اس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے نتائج کے اس کے بعد سامنے آنا شروع ہوں گے۔
لومباڈے میں اسپتالوں کے لیے بحرانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے کیونکہ لوڈی اور کرمونا کے اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی جب کہ نئے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔