رسائی کے لنکس

بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز پر ایک سال کی پابندی عائد


آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ (بائیں) اور ڈیوڈ وارنر کی فائل فوٹو
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ (بائیں) اور ڈیوڈ وارنر کی فائل فوٹو

آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر اگلے دو برسوں تک ٹیم کی قیادت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے پر اپنی ہی قومی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال اور بالر کیمرون بینکروفٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر اگلے دو برسوں تک ٹیم کی قیادت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے متعلقہ کھلاڑیوں کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اب تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کرنے پر اسٹیو اسمتھ کو ایک میچ کی پابندی کے ساتھ ساتھ مکمل میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بال ٹیمپرنگ کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیمرون بینکروفٹ کی لائیو ویڈیو نشر ہوئی تھی جس میں انہیں بال پر ٹیپ رگڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس کے فوراً بعد ہی بینکروفٹ ڈریسنگ روم سے ایک پیغام ملا جس پر انہوں نے بال کو اپنی پینٹ کے اندر چھپالیا۔

واقعے پر آسٹریلین ٹیم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کھیل اور قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

اسکینڈل کے میڈیا پر نشر ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ کپتانی سے اور ڈیوڈ وارنر نائب کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے جبکہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بال ٹیمپرنگ کا منصوبہ بنایا تحا جس پر عمل درامد کیمرون بینکروفٹ نے کیا۔

XS
SM
MD
LG