رسائی کے لنکس

پاکستان کا511 رنز پر اننگز ختم کرنے کا اعلان


پاکستان کا511 رنز پر اننگز ختم کرنے کا اعلان
پاکستان کا511 رنز پر اننگز ختم کرنے کا اعلان

پاکستان نے ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے 197 رنز کے جواب میں میچ کے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 511 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا اور یوں پاکستانی ٹیم کو 314 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

جمعرات کوجب کھیل ختم ہونے پرتو سری لنکا نےایک وکٹ کے نقصان پر47 رنز بنائے تھے۔ کمار سنگا کارا 27 اور لہرو تھری مانے 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے 259 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر جب تیسرے روز اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو کھیل تو اظہر علی پہلے سیشن میں 70 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

لیکن افتتاحی بلے باز توفیق عمر نے گزشتہ روز کی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا اور کوئی بھی سری لنکن باؤلر اُنھیں آوٹ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ وہ 236 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اور ٹیسٹ کیرئر کی کسی ایک اننگز میں یہ توفیق عمر کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 75، یونس خان نے 33 اور کپتان مصباح الحق نے 46 رنز بنائے۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اس سیریز میں دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ ملک میں سلامتی کے خدشات کے باعث پاکستانی ٹیم حالیہ چند سالوں سے خلیج کے ملکوں میں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG