جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
بدھ کو دبئی میں کھیلے جانے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بلے باز مخالف باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
پوری ٹیم محض 36.7 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں چار کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اسٹئین نے تین اور مورکل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
پہلے میچ میں 146 رنز اسکور کرنے والے خرم منظور اس اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق صرف دو رنز اسکور کر سکے۔
بدھ کو دبئی میں کھیلے جانے والے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بغیر کوئی رن بنائے اس کے ابتدائی بلے باز خرم منظور آؤٹ ہوگئے۔
شان مسعود اور اظہر علی نے کچھ دیر تک جنوبی افریقہ کے باؤلروں کا سامنا کیا لیکن 38 کے مجوعی اسکور پر اظہر علی آؤٹ ہوئے۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل۔
پاکستانی ٹیم نے اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ اور رابن پیٹرسن کی جگہ ڈین الگار اور عمران طاہر کو شامل کیا ہے۔
ہاشم آملہ اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقہ واپس چلے گئے تھے جب کہ باؤلر ڈیل اسٹئین کی فٹنس کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید وہ اس ٹیسٹ میچ میں شرکت نہ کریں۔
لیکن ڈیل اسٹئین فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔