رسائی کے لنکس

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ سے شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابتدائی بلے باز گپٹل نے 105 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ ٹیلر 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے ایک میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کو اپنے پول میچوں میں کسی ایک میں بھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جمعہ کو ہملٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

ابتدائی بلے بازوں کی ناکامی کے بعد محمد اللہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 128 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے بولٹ، اینڈریسن اور ایلیوٹ نے دو، دو جبکہ وٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگالی باؤلروں نے حریف ٹیم کے بلے بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا اور جس سے میچ خاصی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا۔

ابتدائی بلے باز گپٹل نے 105 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ ٹیلر 56 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ نے 289 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

XS
SM
MD
LG