رسائی کے لنکس

محمد یوسف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


محمد یوسف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
محمد یوسف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

رواں ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کے اورسابق کپتان محمد یونس کے آپسی جھگڑوں کی وجہ سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی متاثر ہورہی ہے اور اسی باعث حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا لہذاان دونوں پر قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔

محمد یوسف نے کہا کہ انھیں بورڈ کی طرف سے موصول ہونے والے خط میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم میں ان کی شمولیت سے پاکستانی کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس پر وہ دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے بارے میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ اس پر ”اپنے بڑوں“ سے مشورہ کرکے کوئی اقدام کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں 7431اور 282ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 9624رنز بنائے ہیں۔ سال 2007ء میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی محمد یوسف کے حصے میں آیا ۔

XS
SM
MD
LG