رسائی کے لنکس

زمبابوے پہلی اننگز میں 412 رنز پر آؤٹ


زمبابوے پہلی اننگز میں 412 رنز پر آؤٹ
زمبابوے پہلی اننگز میں 412 رنز پر آؤٹ

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان بلاوایو میں کھیلے جانے والے واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم 412 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ابتدائی بلے بازے ٹینوماویو نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے 163 ناقابل تسخیر رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے آف سپنر سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے چار، چارجب کہ سہیل خان اور جنید خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جمعرات کو جب میچ شروع ہوا تو پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان اور اعزاز چیمہ اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 14 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان نے 8 اور زمبابوے نے دو میں کامیابی حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG