رسائی کے لنکس

قبرص کے لیے بین الاقوامی 'بیل آئوٹ' پیکج منظور


یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے معاشی بحران کا شکار یورپی ملک قبرص کے لیے 'بیل آئوٹ' پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے معاشی بحران کا شکار یورپی ملک قبرص کے لیے 'بیل آئوٹ' پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

تیرہ ارب ڈالر مالیت کے اس پیکج کی منظوری کی بعد امکان ہے کہ اس چھوٹے سے جزیرہ نما یورپی ملک کے 17 رکنی 'یورو زون' سے اخراج کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

'بیل آئوٹ' معاہدے پر اتفاق کے بعد برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قبرص کے وزیرِ خزانہ میخالیس سارس نے امدادی پیکج کا خیر مقدم کیا۔

وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی کہ امدادی پیکج کے نتیجے میں قبرص کی معیشت پر منڈلاتے غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے اور ملک کے نادہندہ ہونے کا خدشہ دور ہوجائے گا۔

معاہدے کے تحت قبرص کو بدانتظامی کا شکار اپنے بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات لانی ہوں گی اور ملک کے دوسرے بڑے بینک کو بند کرنا ہوگا جس کے نتیجے میں بینک کے کھاتے داروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

معاہدے میں قبرص حکومت کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اخراجات میں کٹوتیاں کرے جب کہ اسے کئی سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے ساتھ ساتھ دیگر اصلاحات بھی متعارف کرانا ہوں گی۔

'بیل آئوٹ' معاہدے ے تحت یورپین سینٹرل بینک قبرص کے بینکوں کو درکار سرمایہ فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ قبرص یونان، آئرلینڈ اور پرتگال کے بعد 'یورو زون' کا چوتھا ملک ہے جسے 2009ء میں شروع ہونے والے مالی بحران کے بعد پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی بیل آئوٹ پیکج دینا پڑا ہے۔
XS
SM
MD
LG