رسائی کے لنکس

امریکہ: یومِ آزادی کی تقریب پر فائرنگ کرنے والے ملزم  نے کئی ہفتے قبل حملے کی تیاری کی تھی: پولیس


Shooting July Fourth Parade
Shooting July Fourth Parade

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شکاگوکے مضافاتی علاقے ہائی لینڈ میں امریکہ کے یوم آزادی کے دن فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے اس حملے کے لیے، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے، کئی ہفتے قبل تیاری کی تھی۔

پیر کو ہونے والے اس واقعےپر صدر جو بائیڈن نے انسانی جانوں کے ضیاع پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بندوق کے تشدد کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

منگل کو لیک کاؤنٹی میجر کرائمز ٹاسک فورس کے ترجمان کرس کوولی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ گرفتار ہونے والے مشتبہ گن مین رابرٹ کریمو نے کئی ہفتوں تک اس حملے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نہوں نے انکشاف کیا کہ کریمو حملے کے دوران خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا اور تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس نے اپنے چہرے کے ٹیٹو اور اپنی شناخت چھپانے لیے ایسا کیا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس نے منگل کو بتایا کہ پریڈ پر حملہ کرنے والے بندوق بردار نے AR-15 طرز کی بندوق سے 70 سے زیادہ گولیاں چلائی تھیں ۔

مشتبہ شوٹر، جسے پیر کو دیر گئے گرفتار کیا گیا تھا، نے ایک تجارتی عمارت کے اوپر سے ایک ہجوم پر گولیاں برسائیں۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کار جنہوں نے مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کی ہے اور اس کی سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیا ہے۔

البتہ اب تک حملے کے محرکات کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے جنوبی لان میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران شکاگو کے مضافاتی علاقے ہائی لینڈ پارک، الینوائے میں جولائی کے چوتھے پریڈ کے راستے پر ہونے والی اجتماعی فائرنگ کے متاثرین کے لیے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔
صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے جنوبی لان میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران شکاگو کے مضافاتی علاقے ہائی لینڈ پارک، الینوائے میں جولائی کے چوتھے پریڈ کے راستے پر ہونے والی اجتماعی فائرنگ کے متاثرین کے لیے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ شوٹر نے نسل، مذہب یا دیگر محفوظ حیثیت کے لحاظ سے کسی کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس نے بلا تفریق لوگوں پر گولیاں برسائی تھیں۔

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے ریاست الی نائے کے گورنر پرٹزکر اور شہر کے میئر روٹرنگ سے بات کی ہے، صدر نے بیان میں کہا کہ ا انہوں نے کمیونٹیز کو وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

بائیڈن نے کہا: میں نے حال ہی میں تقریباً تیس سالوں میں پہلی بڑی دو طرفہ بندوقوں سے متعلق اصلاحات کے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس میں ایسے اقدامات شامل ہیں جو جانیں بچائیں گے۔

"لیکن ابھی بہت زیادہ کام کرنا ہے، اور میں بندوق کے تشدد کی وبا سے لڑنا نہیں چھوڑوں گا۔""

صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، خاتون اول جِل بائیڈن،اس یوم آزادی کے موقع پر امریکی کمیونٹی کے لیے ایک بار پھر غم و غصے کا باعث بننے والے بندوق کے تشدد سے صدمے میں ہیں۔

خیال رہے کہ ہائی لینڈ پارک میں فائرنگ کا واقع صدر بائیڈن کے کانگریس کی طرف سے منظور کیے گئے بندوق کے تشدد کے بل پر دستخط کرنے کے ایک ہفتے کے بعد پیش آیا ہے۔ ایسا دو دہائیوں کے بعد ہوا کے کانگریس نے بندوق کے کنٹرول کے معاملے پر دو طرفہ سمجھوتہ بل مئی میں منظور کیا تھا۔ یہ بل مریکہ کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کے بعد منظور کیا گیا تھا۔

5 جولائی 2022 کو ہائی لینڈ پارک، الینوائے، یو ایس کے امیر شکاگو کے مضافاتی علاقے میں فورتھ آف جولائی پریڈ کے راستے پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بعد پولیس ایک گلی کو بند کر رہی ہے۔
5 جولائی 2022 کو ہائی لینڈ پارک، الینوائے، یو ایس کے امیر شکاگو کے مضافاتی علاقے میں فورتھ آف جولائی پریڈ کے راستے پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بعد پولیس ایک گلی کو بند کر رہی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اورکم سے کم 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ایک بائیس سالہ نوجوان کو ’پرسن آف انٹرسٹ‘ قرار دیتے ہوئے پیر کو حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اس پریڈ پر قریبی عمارت کی چھت سے فائرنگ کی تھی۔

مشتبہ شخص کا پور نام رابرٹ ای کریمو بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اسے شکاگو کے ایک مضافاتی علاقے ہائی لینڈ پارک کے بالکل باہر ایک مختصر کار کا پیچھا کرنے کے چند گھنٹوں بعد حراست میں لے لیا۔

واقع کے فوراً بعد ہائی لینڈ پارک پولیس کے کمانڈر کرس او نیل نے، جو تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں جبکہ پولیس مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی تھی۔

پولیس کی طرف سے جاری کی گئ تصویر رابرٹ (بوبی) ای کریمو
پولیس کی طرف سے جاری کی گئ تصویر رابرٹ (بوبی) ای کریمو

اس سے قبل لیک کاونٹی جس میں ہائی لینٖڈ پارک شامل ہے،اس کے انسداد جرائم کے ادارے کے ترجمان کرسٹوفر کوویلی نے نیوز کانفرنس میں کہ تھاا کہ بندوق بردار شخص نے بظاہر پریڈ دیکھنے کے لیے جانے والے افراد پر فائرنگ کی اور اس حملے کے لیے ایک رائفل کا استعمال کیا جو جائے واردات سے برآمد کر لی گئی ہ تھی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس عمارت سے فائرنگ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق، صرف ایک ہی حملہ آور تھا۔ ترجمان اور پولیس کمانڈر نے اس فائرنگ کو اندھا دھند قرار دیا۔

شہر کی میئر نینسی روٹرنگ نے ایک نیوز کانفرنس میں فائرنگ کی زد میں آنے والے افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے دن جب ہم اپنی آزادی کا جشن منانے اکٹھے ہوئے تھے، ہم قیمتی جانوں کے ضیاع کا سوگ منا رہے ہیں اور اس دہشت سے نمٹ رہے ہیں جو ہم پر نازل ہو گئی ہے۔

فائرنگ کے بعد پریڈ کی طرف جانے والے متعدد افراد جو بظاہر زخمی ہو گئے تھے اور جن کا خون بہہ رہا تھا، اپنا سامان چھوڑ کر بھاگتے ہوئے نظر آئے اور پولیس کی مسلح گاڑیاں علاقے میں پہنچ گئیں۔

ہائی لینڈ پارک کی پولیس نے ابتداً ایک بیان میں کہا تھا کہ پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 19 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ لیکن اس کانفرنس کے بعد یہ تعداد بڑھ گئی۔

’سن ٹائمز‘ کے ایک صحافی نے جو وڈیو جاری کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب فائرنگ ہوئی تو ایک بینڈ نے اپنی پرفامنس جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ لوگ موقع سےبھاگ رہے تھے اور چیخ و پکار کر رہے تھے۔

(خبر کا لچھ مواد اے پی سے لیا گ یا ہے۔ خبر کو منگل دوپہر کو اپ ڈیٹ کیا گیا)

XS
SM
MD
LG