رسائی کے لنکس

خیبر پختون خوا، ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمیم شاہد

خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت کے ڈاکٹر وں نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہاہے اور یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو میں محکمہ صحت کی ڈینگی بخار کے لئے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہین نے بتایا کہ فی الوقت خیبر پختون خوا کے طول وعرض میں ڈینگی مچھر سے متاثر مریضوں کی تعداد 471ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت اور دیگر کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر شاہین کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پشاور میں بہت زیادہ ہے۔

اس سال سب سے زیادہ مریض پشاور میں سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکام کا کہناہے کہ محکمہ صحت اور انتظامی افسر پچھلے کئی دنوں سے اس مسئلے پر غور کررہے ہیں۔ ناقدین کا موقف ہے کہ پہلے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور انتظامی افسروں کا فرض بنتا تھا کہ وہ ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹے مگر اب اس میں ضلعی افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے وجہ سے محکمہ صحت کے افسر وں میں بھی بے چینی پیدا ہو ئی۔

ایک روز قبل پشاور کے مختلف علاقوں سے 85 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں۔ ایک سرکاری اطلاع کے مطابق صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس 21آگست کو طلب کیا ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG