رسائی کے لنکس

لاہور اور نئی دہلی میں شدید دھند کا راج

پاکستان کے شہر لاہور اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور فضائی معیار یعنی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اس کا اے کیو آئی 387 ہے جب کہ نئی دہلی 345 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ دھند کے سبب نئی دہلی میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ لاہور میں بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے ٹرینوں کی آمد و رفت بھی تاخیر کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ صفر سے پچاس تک اے کیو آئی صحت کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔


XS
SM
MD
LG