بنگلہ دیش میں منہدم ہونے والی آٹھ منزلہ عمارت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ عمارت کے ملبے سے بدھ تک 800 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
24 اپریل کو جب یہ عمارت یکا یک زمیں بوس ہوئی تو اس وقت اس میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں تین ہزار افراد موجود تھے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب جو لاشیں مل رہی ہیں اُن کی شناخت انتہائی مشکل ہے اور اب لاشوں کے ساتھ ملنے والے شناختی کارڈوں اور موبائل فون کی مدد سے اُن کی شناخت کی جا رہی ہے۔
حکام نے فیکٹری گرنے کے بعد نو افراد کو حراست میں لیا جن میں عمارت کے مالک اور اُس بلڈنگ میں قائم متعدد فیکٹریوں کے مالکان کے علاوہ عمارت تعمیر کرنے والے انجینئر بھی شامل ہیں۔