رسائی کے لنکس

مشہور مصور ڈیاگو رویرا کے فن پاروں کی نمائش


مشہور مصور ڈیاگو رویرا کے فن پاروں کی نمائش
مشہور مصور ڈیاگو رویرا کے فن پاروں کی نمائش

دیواروں پر تصویر کشی ایک قدیم فن ہے ، مگر ماضی کی طرح آج بھی آرٹ میں دلچسپی رکھنے والوں میں بڑا مقبول ہے۔ امریکہ میں یہ فن میورلز کہلاتا ہے اور یہاں اس فن کے مشہور آرٹسٹ کا نام ہے ڈیاگورویرا۔میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اس فن کار کے کئی شاہ پارے نیویارک کے ماڈرن آرٹ میوزیم کی زینت ہیں۔ ان کا انتقال 1950ء میں ہواتھا ۔ 2002ء میں بنائی جانے والی ایک فلم فریدا میں ان کی شخصیت کو موضوع بنایاگیا ہے۔

فلم میں ڈیاگو رویرا کا کردار الفریڈ مولینا نے ادا کیا ہے۔ ڈیاگو ایک کامیونسٹ تھے اور انھوں نے اس حوالے سے بہت زیادہ میورلز بنائے۔

آج 80 سال بعد بھی ڈیاگو کے آرٹ کو دیکھنے میں فن کے پرستار ماڈرن آرٹ میوزیم جاتے ہے۔ جہاں پانچ ایسے بڑے میورلز رکھے گئے ہیں جو انہوں نے 1931ء میں بنائے تھے۔ ان میورلز میں ڈیاگو کی میکسیکو کی تاریخ میں دلچسپی بھی جھلکتی ہے اور ان کی سرمایہ دارانہ نظام اور نو آبادیاتی نظام سے نفرت بھی۔

جس کی ایک مثال فروزن ایسٹس نامی میورل ہے جس میں نیویارک کی اونچی عمارات دکھائی گئی ہیں۔ اور ان کے نیچے ڈیاگو کی طبقاتی نظام کی بارے میں سوچ۔

عجائب گھر کے کیوریٹر لی ڈکر مین کا کہناہے کہ ڈیاگو نے اپنے آرٹ میں موجودہ دور کی تمام مشہور عمارات کو ایک مختلف طریقے سے پیش کیا ہے ۔ ان عمارتوں کے نیچے بے روزگاروں کے لیے شیلٹر دکھائی دیتے ہیں ۔ اور اس کے نیچے ایک بینک ہے جہاں شہر کے امیر ترین افراد اپنی دولت کا حساب کتاب کرنے کھڑے ہیں۔

نومبر کے آغاز سے شروع ہونے والی اس نمائش میں لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیاہے۔فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی ایک تاریخ دان اینا لوپز کہتی ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیاگو کا پیغام آج کے دور سے بھی مناسبت اور اہمیت رکھتا ہے۔

نمائش میں ڈیاگو کی بنائی ہوئی واٹر کلرز کی پینٹنگز بھی ہیں۔ جن میں سے کچھ انھوں نے ماسکو میں بنائی تھیں۔ ان میں ڈیاگو کی ایک بہت مشہور پینٹنگ بھی شامل ہے جو مین ایٹ کروس روڈز کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس پینٹنگ کو راک فیلر فیملی نے مین ہیٹن میں قائم راک فیلر سینٹر میں رکھا تھا، لیکن اس میں شامل ایک کردار پرانہیں اعتراض تھا۔ لیکن فلم فریدا میں دکھایا گیا ہے کہ ڈیاگو نے اس کردار کو اپنی پینٹنگ سے حذف کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس پینٹنگ کو تلف کر دیا گیا تھا۔

ڈیاگو نے واپس میکسیکو جاکر اسی طرح کا ایک اور میورل بنایا اور اسے میکسیکو میں نمائش کے لیے رکھا۔

XS
SM
MD
LG