رسائی کے لنکس

ڈولفن مچھلیاں ایک دوسرے کو نام سے پکارتی ہیں: تحقیق


تحقیق سے منسلک ماہرین ونسٹ جینک اور سٹیفینی کنگ کا کہنا ہے کہ ڈولفنز کی اپنی اپنی ’مختلف سیٹی‘ ہوتی ہے جسے وہ ایک دوسرے سے ملتے ہوئے استعمال کرتی ہیں۔

کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ انسانوں کی طرح ڈولفنز بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتی ہیں؟ ۔۔۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیقی جائزے میں سامنے آئی ہے۔

اس جائزے میں دو سو ڈولفن مچھلیوں کا مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ڈولفنز وہ واحد جانور ہیں جو انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ان کے نام سے پکارتی ہیں۔ اس تحقیق کا اہتمام یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز ان سکاٹ لینڈ کی جانب سے کیا گیا۔

تحقیق سے منسلک ماہرین ونسٹ جینک اور سٹیفینی کنگ کا کہنا ہے کہ ڈولفنز کی اپنی اپنی ’مختلف سیٹی‘ ہوتی ہے جسے وہ ایک دوسرے سے ملتے ہوئے استعمال کرتی ہیں۔ تحقیق دانوں کے مطابق ہر ڈولفن کا اپنا الگ منفرد نام یا سیٹی ہوتی ہے۔

ان دو تحقیق دانوں نے 12 ڈولفن مچھلیوں کی سیٹیاں ریکارڈ کیں اور پھر بعد میں انہیں دوبارہ چلا کر ڈولفنز کا رد ِ عمل نوٹ کیا۔ تحقیق دانوں کے مطابق 12 میں سے 8 مچھلیوں نے اپنی اپنی سیٹی سننے پر رد ِ عمل ظاہر کیا۔

یہ تحقیق پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع کی گئی۔
XS
SM
MD
LG