رسائی کے لنکس

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی

ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے شام اور ترکیہ سمیت لبنان، قبرص، یونان اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کم از کم 20 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنس کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ترکیہ کا سرحدی شہر قہرمان مرعش تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG