فواد الیاس
ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی پاکستان میں خدمات کے اعتراف میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ساری قوم ان کی پاکستان میں جزام کے خاتمے کی بے لوث اور بے مثال خدمات پر ان کی مقروض ہے۔ ہمیں ان کی مثالی خدمات پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ ایک چمک دار علامت کی طرح ہمارے دلوں میں رہیں گی۔
پاکستان میں مدر ٹریسا کا درجہ پانے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ 10 اگست 2017کو کراچی میں 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ جرمنی کے شہر لیپزگ میں 9 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والی ڈاکٹر رُتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں جزام کے مرض کےخاتمے کے لیے واقف کر رکھی تھی۔
ڈاکٹر فاؤ نے پاکستان اور افغانستان میں اپنے کام پر جرمن زبان میں چار کتابیں بھی لکھیں تھیں۔ جن میں سے ایک کتاب ’ٹو لایٹ اے کینڈل‘ کا انگریزی زبان میں بھی ترجمع کیا گیا تھا۔
ڈاکڑ فاؤ کو 1979 میں منسٹری آف ہیلتھ اینڈ سوشل ویلفیر میں جزام کی وفاقی مشیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی بے مثال خدمات کے اعترف میں ملنے والے ملکی اور غیر ملکی ایواڈز کی فرست بہت لمبی ہے ۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، ہلال پاکستان، اور صدر پاکستان کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
پاکستان کے ایک انگریزی اخبار دا نیوز کے مطابق ان کی تدفین 19 اگست کو کی جائے گی۔