دبئی ایئر شو 2023 میں دنیا بھر سے 95 ممالک کی کمپنیوں نے اسٹال لگائے ہیں۔ ائیر شو کی انتظامیہ کے مطابق ایونٹ میں 180 سے زائد جدید کمرشل، پرائیوٹ اور فوجی طیاروں کی نمائش کی گئی ہے۔ 13 نومبر سے شروع ہوا والا یہ شو پانچ روز تک جاری رہے گا۔
دبئی ایئر شو میں دنیا کے 95 ممالک کی کمپنیاں شریک

1
دبئی ایئر شو میں اٹلی کی ایئر فورس کی ایروبیٹک یونٹ نے فضا میں رنگ بکھرے۔

2
اسرائیل کا بوتھ بھی ایئر شو میں موجود تھا لیکن اسرائیل کی ایرو اسپیس انڈسٹریز کے نمائندوں نے شرکت نہیں کی۔

3
بھارت نے اپنا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں نمائش کے لیے بھیجا ہے۔

4
پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ بھی شو میں موجود ہے۔