رسائی کے لنکس

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے


محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3ء6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندو کش میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں، شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان، صوبہ خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3ء6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندو کش میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں، شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان، صوبہ خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت کے باعث لوگ خوف کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ پاکستانی نیوز ٹی وی چینلز کے مطابق تاحال ملک کے کسی علاقے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں آٹھ اکتوبر 2005 کو آنے والے 6ء7 شدت کے زلزلے سے 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی شہر تباہ ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG