واشنگٹن —
روس نواز مظاہرین کے ایک انبوہ نے مشرقی یوکرین کے شہروں دونسک اور لہانسک کی سرکاری عمارات پر دھاوا بول دیا اور علاقائی ریفرینڈم اور آزادی کے حق میں مطالبے کرتے ہوئے روسی پرچم لہرایا۔
اتوار کے روز دونسک میں لوگوٕں کے ایک ہجوم نے علاقائی سرکاری عمارت کے اندر گھس گئے، دروازے بند کر دیے اور کھڑکی سے روسی جھنڈا لہرایا۔
شہر کے چوک پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے، اور اُس وقت نعرے بازی کی جب لوگوں نے یوکرین کے پرچم کو کھڑکی سے باہر پھینکا۔
قریبی شہر، لہانسک میں مظاہرین ایک سرکاری عمارت کے اندر داخل ہوئے۔ باہر، ناکہ بندی پر مامور پولیس کی نقاب پوش مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جنھوں نے فضا میں پٹاخے پھوڑے اور سکیورٹی فورسز پر فقرے کسے اور اُنھیں ٹھوکریں ماریں۔
یوکرین کے قائم مقام صدر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اولسکر تشنیف نے اتوار سے شروع ہونے والا لتھیوانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، اور احتجاج کے پیش نظر اُنھوں نے کئیف میں سکیورٹی سربراہان کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
یرکرین کے وزیر داخلہ، آرسن اواکیف نے سماجی میڈیا پر شائع ہونے والے اپنے ایک پیغام میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور سابق صدر وکٹر ینوکووچ پر الزام لگایا ہے کہ اُنھوں نے تازہ ترین مظاہروں کی پشت پناہی کرتے ہوئے اُنھیں اکسایا اور مالی امداد فراہم کی ہے۔