مصر کے جنوب میں ایک اسکول بس ٹرین کی زد میں آنے سے درجنوں بچے ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق ہفتہ کو جنوبی علاقے منفالوت میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اسکول بس ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس پر چار سے چھ سال تک کی عمر کے تقریباً 60 بچے سوار تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد 47 بتائی گئی ہے۔
صدر محمد مرسی نے متعلقہ وزراء کو متاثرہ خاندانوں کی معاونت کا حکم دیا ہے۔
مصر میں عموماً ریل کے ناقص نظام اور خراب انتظامی ڈھانچہ ملک میں ایسے حادثات کی ایک بڑی وجہ بتائی جاتی ہیں۔
ادھر پاکستان نے مصر میں پیش آنے والے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے مصر کی حکومت اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔