رسائی کے لنکس

کیتھرین ایشٹن کی برطرف مصری صدر سے ملاقات


کیتھرین ایشٹن
کیتھرین ایشٹن

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ملک کے سیاسی بحران کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں ان دنوں مصر میں ہیں۔

یورپی یونین کی ایک اعلیٰ عہدیدار نے برطرف مصری صدر محمد مرسی سے ملاقات کی ہے، جو رواں ماہ اپنی برطرفی کے بعد سے کسی خفیہ مقام پر حکام کی تحویل میں ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے مسٹر مرسی سے دو گھنٹے تک ہونے والی ملاقات میں ’’تفصیلی تبادلہ خیال‘‘ کیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ملاقات کب اور کہاں ہوئی۔

کیتھرین ایشٹن ملک کے سیاسی بحران کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں ان دنوں مصر میں ہیں۔

پیر کو انھوں نے عبوری حکومت میں شامل رہنماؤں، فوج کے سربراہ اور مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمین کے نمائندوں سے قاہرہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

ان ملاقاتوں کے بارے میں کیتھرین ایشٹن نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم اس دورے سے قبل جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے اخوان کی شمولیت کے ساتھ ایک مکمل عبوری حکومت کے قیام پر زور دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG